• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہترین مصور، باکمال مجسمہ ساز، شفیق استاد، باصلاحیت ڈائریکٹر اور پی این سی اے اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل اداکار جمال شاہ کی سوات کی صورتحال کے دروان حقیقی واقعات کے موضوع پر ان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم "REVENGE OF THE WORTHLESS'' کو 8 اگست کو لاس اینجلس امریکا کے BELLET BEYOUND BORDERS FESTIVAL میں خصوصی طور پر دکھائی جائے گی۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز جمال شاہ امریکا روانہ ہوگئے۔ روانگی سے قبل انہوں نے جنگ کو بتایا کہ پاکستان فلم انڈسٹری برق رفتاری سے دنیا بھر میں توجہ حاصل کررہی ہے۔ میں نے سُلگتے ہوئے موضوع پر فلم REVENGE OF THE WORTH LESS''‘‘ بنائی تھی۔اسے دنیا بھر میں پزیرائی ملی۔ 


اس فلم میں فردوس جمال نے صُوفی محمد کا کردار ادا کیا تھا، جب کہ ایوب کھوسہ، مائرہ خان، نور، نجیب اللّہ انجم بھی فلم کی کاسٹ میں شامل تھے اور میں نے بھی ایک اہم کردار کیا تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ میری ڈائریکٹ کی ہوئی فلم کو بین الاقوامی پزیرائی مل رہی ہے۔‘‘

جمال شاہ کے کیریئر پر ایک نظر ۔۔۔۔!!

ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’’کے ٹو‘‘ میں جمال شاہ نےسیاسی کارکن کا کردار مہارت سے ادا کیا تو ہر طرف ان کی اداکاری کے چرچے ہونے لگے۔

please wait while file is uploading on server

ڈراما سیریل ’’تپش‘‘ میں بھی عمدہ کام کیا۔ ان کے دیگر ڈراموں میں بارش کے بعد، گرداب، پالے شاہ، پاپا اور وہ، تم ہی کہو، شہزادی اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

عالمی سطح پر انہیں غیر معمولی شہرت ’’ٹریفک‘‘سے ملی، جو انگلینڈ کے چینل 4 نے جرمنی اور انگلینڈ کے باہمی اشتراک سے بنایا تھا، یہ ڈراما سیریز دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوئی۔ اس ڈرامے میں ان کے ساتھ سینئر اداکار طلعت حسین، شکیل اور راحت کاظمی بھی تھے۔ ’’ٹریفک‘‘ کو شو بزنس کے اہم اعزاز انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے اور بھی کئی نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈ حاصل کیے۔

جمال شاہ ایک موبائل کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر بھی رہ چکے ہیں۔

ہدایت کار فاروق مینگل کی فلم ’’ہجرت‘‘ میں اہم کردار ادا کیا۔

فلم ’’ہومن جہاں‘‘ میں ماہرہ خان کے والد کا کردار بھی خوب صورتی سے نبھایا اور اب وہ چائنا کے تعاون سے ایک نئی فلم’’کٹ‘‘ کے نام سے بنارہے ہیں۔

تازہ ترین