امریکی کھلاڑی کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے سمندر پر اُڑان بھرتے ہوئے باسکٹ بال کا ایسا نشانہ لگایا کہ ایک ہی شاٹ میں بال سیدھی باسکٹ میں جا گری۔
Zeus McClurkin نامی امریکی کھلاڑی نے اس انوکھے کارنامے کیلئے امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر وائلڈ ووڈ کے سمندر کا انتخاب کیا اور پہلے ایک بوٹ سے بیچ سمندر میں پہنچ کر پیراشوٹ کے ذریعے پیراسیلنگ کرتے ہوئے اُڑان بھری۔
پھر دوسری بوٹ میں نصب باسکٹ میں بال ڈال کر نہ صرف اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا بلکہ دیکھنے والوں کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔