لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب مریم نواز کےاکاؤنٹس میں رقوم اور شیئرزکی منتقلی کا ریکارڈ حاصل کر لیا،سیکڑوں کینال اراضی خریدنے کا بھی انکشاف،نیب نے غیر ملکی رقوم کی تفصیلات طلب کرلی۔نیب لاہور کے ذرائع کے مطابق سعید سیف بن جابر الساویدی کی جانب سے 94 لاکھ 8 ہزار 90 ،شیخ ذکاء الدین کی جانب سے 20 لاکھ 21ہزار 760 ،ہانی احمد جام کی جانب سے 97ہزار 33 شیئرز مریم نواز کو منتقل ہوئے اوران تمام شیئرز کی منتقلی 21 مئی 2008 کو کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نیب لاہور نے مریم نواز سے تحقیقات میں سامنے آنے والی غیر ملکی رقوم کی وضاحت اور تفصیلات مانگی گئی ہے ۔نیب کی تحقیقات کے مطابق گارڈن ٹائون کے نجی بینک میں کروڑوں روپے منتقل کئے گئے۔