• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔


پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے اسیر ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے مطالبے پر حکومت نے آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

سینیٹر رضا ربانی نے بھی ایوان میں توجہ دلائی تھی کہ اپوزیشن کے قید اراکین کو پروڈکشن آرڈرز جاری کر کے اجلاس میں شرکت کرائی جائے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین