کوئٹہ (نمائندہ جنگ)مشن روڈ چوک کے قریب جوتوں کی مارکیٹ میں دکان میں بم دھماکے سے ایک دکاندار جاں بحق جبکہ 13زخمی ہو گئے جبکہ 10دکانیں تباہ ہوگئیں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے بازار میں بھگدڑ مچ گئی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور عملے کو طلب کر لیا گیا دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس مشن روڈ چوک اور علمدار روڈ کراس کے سامنے واقع جوتوں کی مارکیٹ میں ایک دکان میں منگل کی شام کو بم دھماکے ہوا جس کے نتیجے میں دکاندار ابدال حسین ولد محمد حیدر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 13افراد سید محمد علی ٗ فاروق خان ٗ علی جان ٗ حسین علی ٗ عبدالحسن ٗ سراج الدین ٗ محمد ابراہیم ٗ عباس علی ٗ محمد جان ٗ محمد اسماعیل ٗ محمد علی ٗ سلمان علی ٗ نادر علی زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا دھماکے کے باعث 10دکا نیں تباہ ہو گئیں جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے بازار میں بھگدڑ مچ گئی دھماکے کی اطلاع ملنے پر سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی پولیس نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے9 افراد کا تعلق ہزارہ برداری سے ہےجو علمدار روڈ اور ہزارہ ٹائون کے رہائشی ہیں ایک زخمی دکاندار نے بتایا کہ دھماکے سے قبل دو لڑکے ایک دکان میں آئے جن کے ہاتھ میں ایک شاپر تھا انہوں نے ایک چیل پسند کر کے خرید لی اور اسے پیک کرالیا دکان میں اپنا شاپر اور خریدی گئی چیل یہ کہہ کر رکھ دی کہ ہم بازار سے مزید سامان خرید کر آتے ہیں اور اپنا سامان لے جائے گئے اور وہ چلے گئے ان کے جانے کے کچھ ہی دیر بعد ایک زور دار دھماکہ ہو گیا ۔