• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کوئٹہ: 15روز میں تین بم دھماکوں میں 11افراد جاں بحق ، 86زخمی ہوئے


کوئٹہ(نمائندہ جنگ) صوبائی دارالحکومت میں 15روز میں تین بم دھماکوں میں 11افراد جاں بحق جبکہ ایڈ یشنل ایس ایچ او سٹی سمیت 86افراد زخمی ہوئے رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشت گردی کی لہر نے سر اٹھا نا شروع کر دیا 15روز میں شہریوں اور سیکورٹی داروں کے اہلکاروں پر تین بم دھماکے ہوئے جن میں 11افراد جاں بحق جبکہ ایڈ یشنل ایس ایچ او سٹی سمیت 86افراد زخمی ہو ئے چکے ہیں پہلا دھماکہ 23 جولائی کو مشرقی بائی پاس شیر جان سٹاپ پر میڈیکل اسٹور کے سامنے موٹرسائیکل میں ہوا تھا جس میں چار افراد جاں بحق جبکہ 42افراد زخمی ہوئے تھے اس کے آٹھ روز بعد دوسرا دھماکہ 30جولائی کو لیاقت بازار میکانگی روڈ کراس پر سٹی پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ او شفاعت مرزا کی گاڑی کے سامنے ہوا جس میں چھ افراد جاں بحق جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او ٗ تین اہلکاروں سمیت 31افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ تیسرا دھماکہ گزشتہ روز مشن روڈ کراس کے قریب جوتوں کی مارکیٹ کی دکان میں ہوا جس میں ایک دکاندار جاں بحق جبکہ 13زخمی ہو گئے ۔

تازہ ترین