• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاسک فورس مردان کی کاروائی 51میٹر پولز پرشفٹ19تبدیل

پشاور( نیوزڈیسک )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلا ف مردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں گھریلوصارفین سے 3.12ملین روپے،کمرشل صارفین سے0.11ملین روپے، انڈسٹریل صارفین سے 0.11ملین روپے ،منقطع شدہ صارفین سے 0.10ملین روپے ،بجلی چوری پرجرمانہ کی مد میں 0.12 ملین روپے اورمجموعی طورپر 3.54ملین روپے کی ریکوری کی،کاروائی کے دوران 20 کنڈے ہٹائے گئے،24 میٹربقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلئے گئے،19 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے،51 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے،4 میٹروں کے ری کنکشن آرڈر جاری کئے گئے،100 اور50 کے وی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت اورچیکنگ کی گئی،22 افراد کے خلاف ایف آئی آرز اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں ۔
تازہ ترین