• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان آرٹس کونسل اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریری مقابلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سجاد جہانیہ نے کہا ہے کہ پاکستان بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے،انہوں نے یہ بات ملتان آرٹس کونسل اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کے زیر اہتمام جشن آزادی2019 کے سلسلے میں تقریری مقابلہ بعنوان"میں اور میرا پاکستان" سےخطاب میں کہی،ڈی ای او سیکنڈری ملتان ریاض خان بلوچ نے کہا کہ پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے جسے خالق ارض و سما نے بے شمار نعمتوں سے سرفراز فرمایا ہے ،مہمان خصوصی ارشد بخاری نے کہا کہ ہمارے بچے ہمارا سرمایہ اور آنے والا کل ہیں،راجہ کوثر سعیدی نے کہا کہ کہ ہماری نئی نسل اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے،فیصلے کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول سنٹرل جیل ملتان کی طالبہ اریبہ علی نے پہلی سٹی کالج ملتان کی طالبہ درخشاں محمود نے دوسری اور او پی ایف سکول ولایت آباد کی طالبہ مناہل فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مومنہ شوکت،حمد قاسم اور سید عمر سجاد شاہ کو خصوصی انعامات کا حقدار ٹھرایا گیا۔
تازہ ترین