• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، مریم نواز، یوسف عباس اور عبدالعزیز عباس آج نیب طلب

لاہور( این این آئی )قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز ا ور انکے کزنز یوسف عباس اور عبدالعزیز عباس کو آج (جمعرات) طلب کر رکھا ہے ،پنجاب یوتھ فیسٹیول انکوائری کیس میں رانا مشہود احمد خان بھی آج نیب پیش ہونگے ۔ نیب نے مریم نواز کو گزشتہ پیشی پر غیر تسلی بخش جوابات دینے پر 8اگست کو دوبارہ طلب کیا تھا ۔نیب نے مریم نواز کو غیر ملکی شیئر ہولڈرز، چوہدری شوگر ملز، شمیم شوگر اور جعلی ٹی ٹی کے ذریعے کروڑوں کی منی لانڈرنگ کا چھ نکاتی سوالنامہ جاری کر رکھا ہے ۔یوسف عباس شریف اور عبدالعزیز عباس سے 80 کڑوڑ سے زائد کے قرضہ جات سمیت دیگر سرمایہ کاری کے حوالے سے سوالات کئے جائینگے۔نیب کی جانب سے رانا مشہود احمد خان کو 6 اگست کو طلب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے نجی مصروفیات کی وجہ سے 8اگست کو پیش ہونے کی درخواست کی تھی۔
تازہ ترین