• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف چیئرمین ایس ای سی پی کی تعیناتی کی انکوائری شروع کردی، ذرائع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایس ای سی پی میں چیئرمین کی میر ٹ کیخلاف تعیناتی کی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ شاہد خاقان عباسی پر الزام ہےکہ انہوں نے بطور وزیراعظم 11مئی 2018کو شوکت حسین کو چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کیا اور میرٹ کی خلاف ورزی کے الزامات پر وزیراعظم عمران خان نے 3اکتوبر2018کو انہیں چیئرمین ایس ای سی پی کے عہدے سے ہٹا نے کے احکامات دیئے تھے۔
تازہ ترین