• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: بی ایف اے کی کارروائی، ایک فوڈ پوائنٹ سیل، دو کو جرمانے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان فوڈ اتھارٹی ٹیم نے پرنس روڈ، گلستان روڈ اور سمنگلی روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ایک فوڈ پوائنٹ کو سیل کر دیا جبکہ تین کو جرمانے کئے ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر (ر) بشیر احمد کی ہدایت پر ٹیم نے بدھ کو پرنس روڈ، گلستان روڈ اور سمنگلی روڈ میں قائم فاسٹ فوڈ پوائنٹس و ہوٹلز پر کارروائی کرتے ہوئےصفائی کے انتظامات اور اشیائے خوردونوش کی تیاری میں استعمال ہونے والے مختلف اجزاء کے معیار کا جائزہ لیا۔معائنے کے دوران پرنس روڈ کے مشہور ریسٹورنٹ کو سیل جبکہ تین کو جرمانے کئے جبکہ کئی کو وارننگ دی ،واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک فیملی پرنس روڈ کے مشہور ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئی تھی جہاں ناقص اور مضر صحت کھانا فراہم کرنے پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر (ر) بشیر احمد کوشکایت کی تھی جس پر گزشتہ روز ٹیم نے کارروائی کی۔
تازہ ترین