ملتان (نمائندہ جنگ) قائداعظم ٹرافی گریڈ ٹو کے میچ میں ملتان کے بیٹسمینوں عمران رفیق ، شعیب اور کاشف نوید کی عمدہ پرفارمنس نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی اور حریف لاڑکانہ کی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین روزہ میچ کے پہلے روز ملتان نے پہلی اننگز میں 74 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 333رنز بناکر اننگز ڈکلیئرڈ کردی۔عمران رفیق 128 اور شعیب 102رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کاشف نوید نے 52رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ لاڑکانہ کے عمران خان 2امتیاز ، حبیب اور علی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ لاڑکانہ نے اپنی پہلی انگز کا آغاز کی تو پہلے روز کے اختتام تک 2وکٹوں کے نقصان پر 50رنز بنالیے۔ بلال 22 اور ظفر 27 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ علی عثمان اور شعیب نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔