• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے علاقے مومن ٹاؤن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رائیڈر اسکواڈ پولیس کا ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں واقع مومن ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس رائیڈر اسکواڈ پر فائرنگ کی جس سے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ایک اہلکار افتخار احمد دم توڑ گیا جبکہ دوسرے پولیس اہلکار فردوس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 

تازہ ترین