• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شاہ محمود کا دورہ بہت کم وقت میں شیڈول کیا گیا‘


اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان ژہاؤ کا کہنا ہے کہ کستان سے گہرے تعلقات کےسبب شاہ محمود کا دورہ بہت کم وقت میں شیڈول کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان ژہاؤ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شاہ محمود قریشی بیجنگ میں چین کے اسٹیٹ کونسلر، چین کے وزیر خارجہ اور دیگر رہنماؤں سےملاقات کریں گے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پاکستان سےگہرے تعلقات کے سبب شاہ محمود قریشی کا دورہ بہت کم وقت میں شیڈول کیا گیا، اسی لئے دونوں ملک ’آئرن برادرز‘ کہلاتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مقبوضہ جموں و کشمیر کی گھمبیر صورتحال کے پیش نظر سفارتی مشن پر چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے جہاں چینی دار الحکومت بیجنگ میں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس آمد پر پاکستانی وفد نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا اور پاک چین دوستی زندہ باد کےنعرے لگائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی موجود ہیں۔

تازہ ترین