• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا،چوہدری نثار نے آگاہ کیا تھا،عمران خان

لاہور(مانیٹر نگ سیل)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 2سال قبل چوہدری نثار نے مجھے بتایا تھا کہ ایم کیو ایم نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کام کے لیے فاٹا کے کسی قبائلی گروپ کو پیسے دیئے گئے ہیں۔چوہدری نثار نے آگاہ کیا تھا،بھارت کے دہشتگردوں نے تباہی مچا رکھی ہے،زہرا شاہد کو بھی ایم کیو ایم نے قتل کیا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ 2 سال قبل چوہدری نثار نے مجھے ہدایت کی تھی کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے اور آپ احتیاط کریں۔چیئرمین تحریک انصاف نے ایم کیوایم قائد کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ لندن میں بیٹھ کر لوگوں کے جینے مرنے کے فیصلے کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کی رہنما زہرا شاہد کو بھی قتل کیا۔ہمارے کارکنوں کو بھی قتل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ بھارت کے اسپانسرڈ دہشت گردوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ جب کہ وزارت داخلہ نے بھی کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پاکستان میں دہشت گردی کرروارہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال جو باتیں کررہے ہیں وہ میں 9 سال سے کرتا آرہا ہوں۔مصطفیٰ کمال کے بتائے ہوئے دہشت گردوں کو پکڑنا چاہیے۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوا یم نے مجھ سمیت عمران اسماعیل اور عارف علوی کو مارنے کا منصوبہ بھی بنایا تھا۔
تازہ ترین