• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی کونسل اجلاس کے لئے خط لکھ دیا، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا خط صدر سیکیورٹی کونسل کو ارسال کر دیا ہے، یہ خط اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے صدر سیکورٹی کونسل کو بھجوا دیا ہے، ہم نے درخواست کی ہے کہ یہ خط فی الفور سیکورٹی کونسل کے تمام اراکین تک پہنچایا جائے۔


وزیر خارجہ کی طرف سے جاری وڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ خط میں سیکیورٹی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اجلاس میں بھارت کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی اقدامات پر بحث کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

بھارتی اقدامات سے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کو خطرہ ہے، اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو کچل دےگا تو یہ اس کی خام خیالی ہے، اگر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی دہائیوں سے تعینات سات لاکھ فوج انہیں زیر نہیں کر سکے تو ایک لاکھ 80 ہزار کی نئی کمک بھی ناکام ٹھہرے گی۔

اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ  35 اے کے خاتمے سے وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔

تازہ ترین