• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتح العلوم نوے کلی میں جشن آزادی کی تقریب

پشاور ( نیوز ڈیسک ) فتح العلوم کے زیر اہتمام نوے کلی میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری فتح الباری نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے آزادی کی اہمیت کا اندازہ آج آپ فلسطین اور کشمیر میں موجودہ حالات سے لگا سکتے ہیں۔ اس لئے ہمیں اس نعمت پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے اور اپنے ملک کی ترقی کیلئے اپنی جان ومال تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے، اس موقع پر انہوں نے خطاب میں کہا کہ کشمیر میں بھارت کی ہٹ دھرمی کسی بھی صورت قبول نہیں اور بھارت کی جانب سے ڈرامہ کی شکل میں اپنی مرضی سے کشمیر کی حیثیت کو بدلنے کا حق کشمیری مسلمانوں کے علاوہ کسی کے پاس نہیں لہٰذا تمام عالم اسلام مل کر اس فیصلے کیخلاف منہ توڑ جواب دیں ۔
تازہ ترین