• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یقین دلاتا ہوں ملک درست سمت میں آگیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک


گورنراسٹیٹ بینک باقر رضا نے کہا ہے کہ آپکو یقین دلاتا ہوں کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے، مشکلات کے باوجود اسٹیٹ بینک نےمعاشی معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے۔

گورنراسٹیٹ بینک باقر رضا نےکراچی میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے رہنماؤں کی کاوشوں اور قربانیوں کا نتیجہ پاکستان ہے، آزاد ہوئے تو سب سے بڑا مسئلہ مالیاتی انتظام کا ادارہ نہیں تھا، 1948 میں اسٹیٹ بینک نے پہلا نوٹ چھاپ کر اقتصادی سفر کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارا وطن مشکل صورتحال میں ہے، ہم مشکل معاشی حالات کا سامنا کررہے ہیں، مشکل حالات میں لڑکر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، یقین دلاتا ہوں کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے، اب ہمیں ایک قوم ہو کر اس سارے سلسلے کو جاری رکھنا ہے۔

تازہ ترین