• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیلئے10پوزیشنز پر کھیلا، نمبر چار پسند ہے، شعیب ملک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے لئے دس مختلف پوزیشن پر کھیل چکا ہوں۔ ہر پوزیشن پر کھیلنا اعزاز ہے لیکن میں نمبر چار پر کھیل کر انجوائے کرتا ہوں۔ ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کی اس ٹیم کا حصہ رہا جس نے ٹی 20 ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی۔ پچاس اوورز کا ورلڈکپ نہ جیتنے پرملال نہیں ، ٹیمیں کئی بار مختلف وجوہ کی بنا پر جیت نہیں سکتی لیکن میں پر امید ہوں کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی ورلڈکپ جیت کر لائیں گے۔ شعیب ملک نے کہا کہ میری کئی بھارتی کھلاڑیوں سے دوستی ہے ۔ بھارت کے خلاف کئی یادگار میچ کھیلے لیکن جاوید میاں داد کے چھکے والا میچ آج بھی سب کو یاد ہے۔ ذاتی طور پر پاکستان کے لئے بیس سالہ کیریئر کے دوران 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل اور 2017 کا چیمپئنز ٹرافی فائنل ایسے میچ تھے جس سے میری قوم کو خوشی ملی ان میچوں کو اپنے کیریئر کے یادگار میچ قرار دوں گا۔ پاکستان ٹیم اور کراچی کنگز کے لئے مکی آرتھر کی کوچنگ میں کھیلا،ان کی کوچنگ میں ہمیشہ انجوائے کیا ہے۔

تازہ ترین