• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدن پر حوثیوں کا قبضہ، یمن کی حوثی تحریک کی حمایت جار ی رکھیں گے،خامنہ ای

تہران(جنگ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اُن کا ملک یمن کی حوثی تحریک کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے یمن اور وہاں کے شہریوں کے تحفظ کیلئے مذاکراتی عمل کو اہم قرار دیا۔ ایرانی حکومتی ٹیلی وژن پر سپریم لیڈر کا جو بیان نشر کیا گیا‘وہ اس تحریک کے مذاکرات کار اعلیٰ محمد عبدالسلام سے ملاقات کے بعد دیا گیا۔ حوثی لیڈر کے ساتھ ملاقات میں خامنہ ای نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یمن میں حوثی تحریک ایک مضبوط حکومت قائم کر سکتی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ یمن کے شمالی حصے میں بشمول صنعا پر حوثی باغیوں کا تسلط قائم ہے۔قبل ازیں یمن کے دوسرے بڑے شہر عدن پر حوثی باغیوں کے قبضے کے بعد یمن کی حکومت نہایت کمزور ہو گئی ہے۔ صدارتی محل پر حوثیوں کے قبضے کے بعد حکومت کا تمام اہم شہروں سے قبضہ ختم ہو گیا ہے صدر کا ہر ایک سے رابطہ ختم ہو گیا ہے اور حکومت ختم ہونے کے شدید امکانات ہیں تاہم یمن کی حکومت نے حوثیوں کے عدن سے انخلا تک ہر قسم کے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔علاوہ ازیں ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور خلیجی ریاستیں علاقے کا تحفظ کر سکتی ہیں اور اس کے لیے غیر ملکی فوجوں کی خطے میں موجودگی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ایرانی میڈیاکے مطابق ایران نے خلیج میں امریکہ کے میری ٹائم سیکورٹی مشن کو مسترد کرنے کے اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے۔دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اُن کا ملک یمن کی حوثی تحریک کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے یمن اور وہاں کے شہریوں کے تحفظ کیلئے مذاکراتی عمل کو اہم قرار دیا۔ ایرانی حکومتی ٹیلی وژن پر سپریم لیڈر کا جو بیان نشر کیا گیا، وہ اس تحریک کے مذاکرات کار اعلیٰ محمد عبدالسلام سے ملاقات کے بعد دیا گیا۔ حوثی لیڈر کے ساتھ ملاقات میں خامنہ ای نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یمن میں حوثی تحریک ایک مضبوط حکومت قائم کر سکتی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ یمن کے شمالی حصے میں بشمول صنعا پر حوثی باغیوں کا تسلط قائم ہے۔

تازہ ترین