• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خسرہ سے متاثرہ افرادکی تعدادمیں 3گنا اضافہ


پیرس( رضا چوہدری/نمائندہ جنگ )عالمی ادارہ صحت کے مطابق عالمی سطح پر خسرہ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ سال 2018 کے اسی عرصے کے مقابلے میں سال 2019ء کے پہلے سات مہینوں کے دوران دنیا بھر میں خسرہ کے 364،808 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ اس سے پہلے ایک سال قبل پہلے سات ماہ کے دوران یہ تعداد 129،239 تھی۔ ڈبلیو ایچ او کے ترجمان کرسچن لنڈ میئر نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ تعداد 2006 کے بعد سے "سب سے زیادہ (رجسٹرڈ) ہیں"۔ ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ جمہوریہ کانگو ، مڈغاسکر اور یوکرین میں سب سے زیادہ تعداد درج کی گئی۔

تازہ ترین