• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہندو پاکستان‘ بیان پرکانگریس کے رہنما ششی تھرور کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) کولکتہ کورٹ نے گزشتہ سال ’ہندو پاکستان‘ کی تشکیل کے حوالے سے بیان دینے پر کانگریس کے ایم پی ششی تھرور کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کردئیے۔ ششی تھرور کے خلاف ایڈوکیٹ سمیت چوہدری نے مقدمہ دائر کیا تھا۔ گزشتہ سال جولائی میں تھرور نے کہا تھا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوک سبھا انتخابات 2019 جیت لے گی تو وہ ایک ایسی صورتحال پیدا کردے گی جس سے ’ہندو پاکستان‘ کی تشکیل کو راہ ملے گی۔تروواننتا پورم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تھرور کا کہنا تھا کہ بی جے پی ایک نیا آئین تحریر کرے گی جو کافی حد تک پاکستان جیسی قوم کو راہ دکھائے گی جہاں اقلیتوں کے حقوق کی عزت نہیں کی جاتی۔
تازہ ترین