• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھی، پنجابی، پشتون، مہاجر، بلوچ اور کشمیری ایک ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں مظالم کے خلاف نہ جھکنے پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔تمام پارٹیوں کے کارکنان و زمے داران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ ہمارے دشمن کا سب سے بڑا ہتھیار ہمارا نفاق ہے لیکن آج دشمن دیکھ لے یہاں سندھی، پنجابی، پشتون، مہاجر، بلوچ اور کشمیری ایک ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار سید مصطفیٰ کمال نے پارٹی صدر انیس قائم خانی، اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل کے ہمراہ پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے قومی یکجہتی ریلی میں شرکت کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی نے کشمیر کی جنگ کراچی میں لڑی ہے۔ جب جب کشمیر کی تحریک آزادی زور پکڑتی تھی، بھارتی خفیہ ایجنسی را اپنے ایجنٹس کے ذریعے کراچی میں قتل و غارتگری کراتی تھی۔ اس قتل و غارتگری رکوانے کا سہرا پاک سرزمین پارٹی کے سر پر ہے۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور انکے توسط سے وزیراعظم عمران خان کو کہتا ہوں کہ کسی قسم کی کمزوری نہ دکھائیں وزیراعظم عمران خان بھارت سے دو ٹوک بات کریں اور دلیری سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں۔
تازہ ترین