• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسزکاانٹیلی جنس بیس آپریشن،5دہشت گردمارے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ جنگ)ڈیرہ اسماعیل کے علاقہ کڑم نالہ تحصیل کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیس آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا جسکے نتیجے میں5دہشت گردمارے گئے۔ آپریشن میں حساس اداروں اور پاک فوج نے حصہ لیا۔دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب خطرناک دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکلاچی کے علاقہ باچہ آباد اورآس پاس کے جنگلوں میں سرچ آپریشن کیا گیا،واقعات کے مطابق دہشت گردوں کی اطلاع پر کلاچی کے علاقہ باچہ آباد اور آس پاس جنگلوں میں سیکورٹی فورسز نےسرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران فورسز پر مختلف مقامات سے فائرنگ کی گئی۔فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے اورمقابلے میں5 دہشت گرد مارے گئے۔مارے جانے والے تین دہشت گردوںکی شناخت کرلی گئی ہےجبکہ دو دہشت گردوں کی تا حال شناخت نہ ہو سکی۔
تازہ ترین