لوئر دیر کے علاقے گوسم میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گوسم میں لین دین کے تنازع پر جرگہ ہورہا تھا کہ تلخ کلامی پر ایک گروپ نے فائرنگ کردی۔
دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ڈی ایس پی اجمل خان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔