• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


تین دہائیوں تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی دلکش اداکارہ شبنم 77 برس کی ہوگئیں۔

جھیل سے گہری آنکھوں والی اداکارہ نے اپنی عمدہ اداکاری کی بنیاد پر 13 مرتبہ ایوارڈز حاصل کئے۔

ماضی کی معروف اداکارہ 17اگست 1942کو پیدا ہوئیں ان کا اصل نام جھرناباسک ہے اور ان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔

شبنم نے 1958 میں بنگالی فلم راجدھا نیربوکے سے فلمی سفر کا آغازکیا۔

اداکارہ کی پہلی اردو فلم 1962میں ’چندا‘ تھی جبکہ ان کی یاد گار فلموں میں آئینہ،بندس، شمع اور پروانہ، درشن، عندلیب شامل ہیں۔

شبنم کی جوڑی محمد علی،شاہد،وحید مراد،رحمن اور ندیم کے ساتھ پسند کی گئی، اداکارہ کی 160 فلموں میں 152 اردو،14بنگالی اور 4 پنجابی فلمیں شامل ہیں۔

تازہ ترین