• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گلستان جوہر میں ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں 14 اگست کو ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنےوالے ملزم اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے گلستان جوہر بلاک 16 کے قریب ایک عمارت میں چھاپہ مارا گیا۔

چھاپے کے دوران 14 اگست کو اپنے ساتھی کے ساتھ بیچ سڑک پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عثمان قمر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان نے بیچ سڑک پر گاڑی روک کر ہوائی فائرنگ کی تھی۔

تازہ ترین