• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اقوام متحدہ نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا

اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جھوٹ کا پول کھول دیا، پاکستان کی سفارتی کامیابی دنیا کے سامنے آگئی،سلامتی کونسل کے اجلاس کی خبر جاری کردی گئی۔


یو این ایجنسی کے مطابق کشمیر کے مسئلے پر سلامتی کونسل میں براہ راست بات چیت ہوئی،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

بھارت کے زیرانتظام مسلم اکثریتی کشمیرکا خصوصی درجہ تھا، جو بھارت نے 5 اگست کوختم کردیا، پاکستان کا موقف ہے کہ بھارتی اقدام عالمی قوانین کے منافی ہے۔

یواین ایجنسی کے مطابق جموں وکشمیرپراقوام متحدہ کی پوزیشن، چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ہے، شملہ معاہدے کےتحت بھی مسئلہ کشمیرکاحتمی درجہ یو این چارٹر کے تحت طےہونا ہے۔

یواین ایجنسی کے مطابق 1965ء کے بعد یہ پہلاموقع ہے کہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی میٹنگ ہوئی، یواین سیکریٹری جنرل پہلے ہی جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تحمل کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین