• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنسناٹی ماسٹرز ٹینس: جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کےنوواک جوکووچ نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، روس کے ڈینئل میدودیو نے بھی آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔


خواتین ایونٹ کی عالمی نمبر ایک ناؤمی اوساکا کوارٹر فائنل میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر کھیل جاری نہ رکھ سکیں اور میچ سے دستبردار ہوگئیں۔

امریکی ریاست اوہایو میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ فرانس کے لوکاس پولی سے تھا، جس میں اُنہوں نے حریف کو اسٹریٹ سیٹ میں سات۔ چھ اور چھ۔ ایک سے فتح حاصل کرکے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور کوارٹر فائنل میں روس کے میدودیو نے ہم وطن آندرے روبلیف کو باآسانی چھ۔، دو اور چھ۔، تین کے اسکور سے شکست دے کر آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

لیڈیز ایونٹ میں عالمی نمبر ایک ناؤمی اوساکا کوارٹر فائنل کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئیں، صوفیہ کینن کے خلاف تیسرے سیٹ کے دوران وہ ان فٹ ہوئیں اور کھیل جاری نہ رکھ سکیں، جس وقت وہ میچ سے دستبردار ہوئیں اس وقت اسکور چھ۔ چار، ایک۔ چھ اور دو۔ صفر تھا۔

تازہ ترین