• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان میں فوجی کونسل اور حزب اختلاف کے درمیان آئینی معاہدے پر دستخط

سوڈان میں برسر اقتدار فوجی کونسل اور حزبِ اختلاف نے آئینی معاہدے پر دستخط کردئیے۔


معاہدے پر دستخط کے لئے دار الحکومت خرطوم کے صدارتی محل میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سوڈانی فوج کے اعلیٰ حکام، اپوزیشن رہنماؤں کے علاوہ عرب، افریقی اور دیگر ممالک کے سربراہان ونمائندگان سمیت اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی اور ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو بھی شریک ہوئے۔

تقریب کے آغاز میں احتجاجی مظاہروں میں جاں بحق ہونے والے افراد کو یاد اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ طے شدہ معاہدے کے تحت ملک میں عبوری حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔

افریقی یونین کے محمد حسن لیباٹ اور ایتھوپیا نے سوڈانی بحران کے خاتمے کے لئے ثالثی کا کردار ادا کیا۔

اپریل میں فوج کی جانب سے صدر عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سوڈان بحران کا شکار ہے۔

تقریب کے اختتام میں افریقی یونین اور ایتھوپیا کے نمائندوں کی جانب سے سوڈان میں ثالثی کا کردار ادا کرنے پر انہیں قومی اعزاز سے نوازا گیا۔

آئینی معاہدہ ہونے پر سوڈان کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔

تازہ ترین