• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پر جنگی جنون سوار ہے، عالمی برادری اس کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

مشال ملک نےلاہور میں وحدت روڈ پر ایک نجی کالج میں کشمیر پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کہا کہ امید کرتے ہیں سلامتی کونسل کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں اور نہ ہی کبھی بن سکتا ہے، نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے مسئلہ کشمیر اجاگر کریں اورکشمیر کی صورتحال پر یو این او کو زیادہ سے زیادہ ای میلز بھیجیں۔

مشال ملک نے مزید کہا کہ نہتے کشمیری ڈٹ کر بہادری سے بھارتی مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں، کشمیری کبھی بھارتی مظالم سے ڈر کر اپنے حق خودارادیت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تازہ ترین