• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی سلیکشن کمیٹی میں اضافہ کا فیصلہ،کلیم اللہ کی شمولیت یقینی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سلیکشن کمیٹی میں مزید دو ارکان کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے، امکان ہے نئے سلیکٹر میں تجربے کار سابق فاروڈ کلیم اللہ اور سابق فل بیک ناصر علی کو شامل کیا جائے گا، اس کے ساتھ پی ایچ ایف جونیئر سلیکشن کمیٹی کے ارکان کو ناموں کو بھی حتمی شکل دے رہی ہے جس کے لئے پانچ سے چھ سابق اولمپئینز سے رابطہ کیا ہے، کلیم اللہ کو موجودہچیف سلیکٹر منظور جونیئر سلیکشن کمیٹی میں شامل ہونے پر رضامند کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، 1986 میں کھیل کو خیرباد کہنے والے کلیم اللہ نے پہلی بار فیڈریشن میں کسی عہدے کے لیے کام کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے،منظور جونیئر کی قیادت میں پاکستان نے آخری بار1984کے لاس اولمپکس گیمز میں فتح حاصل کی تھی، کلیم اللہ نے اس ٹور نامنٹ کے فائنل میں جرمنی کے خلاف فاضل وقت میں گول بناکر پاکستان کو گولڈ میڈل دلوایا تھا، کلیم اللہ کو178میچوں میں 97 گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے، ناصر علی نے فل بیک کی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے 150 میچوں میں 19 گول اسکور کئے، موجودہ چار رکنی سلیکشن کمیٹی میں چیف سلیکٹر منظور جونیئر کے علاوہ ایاز محمود،وسیم فیروز اور خالد حمید شامل ہیں،سلیکشن کمیٹی کے اراکان کی تعداد میں اضافہ ملک بھر میں اگلے دو ماہ میں ملک بھر میں ہونے والے اوپن ٹرائلز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین