• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان قتل، ملزم گرفتار

لندن (پی اے)دن دیہاڑے کورینس روڈ پر 18سالہ نوجوان قتل کردیا گیا۔ اس پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا۔ ملزم گرفتار، فوری طور پر پولیس کو کال کیا گیا۔ مقتول سولومن پولیس کے آنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ لندن ایمبولینس سروس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پیرامیڈکس کی کوششوں کے باوجود نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے تعاقب کرکے قتل کے شبے میں ایک 17سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا۔ سراغ رساں انسپیکٹرڈیوبلیئر نے بتایا کہ دن کی روشنی میں ایک بے گناہ کی جان لے لی گئی جس پر ہمیں افسوس ہے۔ ہمارے آفیسرز متاثرہ خاندان کے ساتھ اور ان کے دکھ میں شریک ہیں۔
تازہ ترین