• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں دو جواں سال بہنوں سمیت پانچ افراداغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں سے دو جواں سال بہنوں سمیت پانچ افرادکواغواءکرلیاگیا۔تھانہ ویسٹریج کوظاہرعلی خان نے بتایاکہ 11اگست کوان کی فیملی شاپنگ کرنے کے لئے چوہڑچوک آئی اس دوران ان کی دوبھتیجیاں (الف)عمر16سال اور(ع)عمر22سال رش کی وجہ سے دیگرفیملی کے افرادسے الگ ہوکرگم ہوگئیں جوتاحال نہیں ملیں ،ان کوکسی نے اغواکرلیا۔تھانہ چونترہ کوظہوراحمدنے بتایاکہ سعدنذیر،ندیم اعجاز،وسیم اعجاز،نعیم اعجازاور چالیس نامعلوم افرادگاڑیوں میں سوارہوکرسائل کی ملکیتی زمین پرآئے اوراسلحے کی نوک پر ملازمین مطلوب اورشاہدکواغواکرکے لے گئے۔ تھانہ بھارہ کہوکوشہزادنے بتایاکہ نامعلوم افرادنے اس کی بیوی (ش)کواغواکرلیا۔
تازہ ترین