• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے آج شجرکاری مہم کاآغاز کرے گی، مفت پودے تقسیم کیے جائیں گے

لاہور(خصو صی رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کی جانب سے کلین اینڈ گرین مون سون شجر کاری مہم کے سلسلے میں متعدد جگہوں پر عوام کو مفت پودے دیئےجایئں گے،پی ایچ اے کی جانب سے 4 موبائل گاڑیاں بھی پورے لاہور میں مختلف علاقوں میں مفت پودے تقسیم کریں گی ۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کی جانب سے کلین اینڈ گرین مون سون شجر کاری مہم کا آغازآج ساڑھے 12بجے دوپہرمون مارکیٹ پارک مین بلیوارڈ گلشن راوی میں ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری مہمان خصوصی پودا لگا کر کریں گے، شجرکاری مہم کے دوران مختلف پھلدار اور پھولدار پودے لگائے جائیں گے۔لاہورکے مختلف پارکوں اور گرین بیلٹس پر اکیس ہزار پودے مون سون شجر کاری مہم کے تحت لگا جائیں گے ۔زون میں ڈائریکٹر جاوید حامد گلشن اقبال پارک اور مصطفی ٹاؤن میں ایک ہزار پودے جوہرٹاون گرین ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 11 ہزار پودے لگائیں گے ۔زون 2 ڈائریکٹر چوہدری اختر محمود باغ جناح اور آزادی چوک میں 200 اور سرکلر روڈ پر 800 پودے لگائیں گے ۔زون 3 عبدالعلیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر بوٹینیکل گارڈن جلو اور جی ٹی روڈ پر ہزار پودے لگائیں گے ۔زون 4 ڈائریکٹر محمد تحسین گلشن راوی ،سبزہ زار اور سمن آباد میں11 سو پودے لگائیں گے ،زون پانچ ڈائریکٹر مصباح الحسن ڈار قرشی پارک گلبرگ میں سو سدرن بائی پاس خیابانی جناح فیصل ٹاؤن مادر ملت روڈ پر 19 سو پودے لگائیں گے ۔زون 6 ڈائریکٹر فرحت عباس شاہ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس اور گریٹر اقبال پارک میں650 سو پودے لگائیں گے ۔زون 7 ڈائریکٹر علی نوازشاہ کرکٹ گراؤنڈ آئیڈیل پارک ٹاؤن شپ میں 300 پودے لگائیں گے ۔ڈائریکٹر اظہرعلی سلہریا پی ڈی جیلانی پارک جیل روڈ لاہور میں2 ہزار پودے لگائیں گے۔
تازہ ترین