• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں بھارتی مظالم سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ،ارشدگوڑواڑہ

پشاور(نیوزڈیسک)چیئرمین میاں ربانی ویلفیئر ٹرسٹ اور اتفاق کڈنی ویلفیئرکے ایگزیکٹورکن حاجی میاں ارشد جاویدگوڑواڑہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔بھارتی قابض افواج کی جانب سے کئی روز سے مسلسل کرفیوکے باعث عوام کھانے پینے کاسامان اورادویات نہ ہونے کی وجہ سے بھوکے مررہے ہیں جبکہ عالمی برادری کواسکی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ ان کے انسانی حقوق دلوانے کیلئے اقدامات کرے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سالہا سال سے انہیں اذیت اور تکلیف کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیر ی عوام کا تحفظ کرنا سلامتی کونسل کے ارکان کی ذمہ داری ہے،انہیں چاہیے کہ شورش زدہ علاقے میں شہریوں کے انسانی حقوق کو اولین ترجیح دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے کشمیر جہاد کا اعلان کیا تو وہ خود بھی پاک فوج کے ساتھ شابہ بشانہ لڑیں گے اورملک کا ایک ایک بچہ خون کا قطرہ بہاکرکشمیریوں کوآزادی دلائے گا۔
تازہ ترین