• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی صحافی کی مقبوضہ کشمیر پر رپورٹ سامنے آگئی


آسٹریلیا کے معروف کالم نویس سی جے ورلیمان  نے مقبوضہ کشمیر میں ناانصافیوں، ظلم و تشدد اور غیر انسانی سلوک کو سوشل میڈیا پر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔

’مڈل ایسٹ آئی‘ اور ’بائی لائنز‘ کے کالم نویس سی جے ورلیمان نے "بھارتی قبضے کے تحت کشمیر میں زندگی" کے عنوان سے ہوش ربا اعداد و شمار ٹوئٹر پر شیئر کیے ہیں ۔

ان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے ، 6 ہزار سے زیادہ نامعلوم قبریں یا اجتماعی قبریں دریافت ہوچکی ہیں ، کہا جاتا ہے کہ یہ ان لوگوں کی قبریں ہیں جنھیں بھارتی فورسز نے "غائب" کیا تھا ، اس کے علاوہ 80 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوچکے ہیں ، مسلسل ظلم و ستم اور تناؤ کے باعث 49 فیصد بالغ کشمیری پی ایس ٹَی ڈی نامی دماغی مرض کا شکار ہوچکے ہیں ۔

جن متنازع علاقوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں جنسی تشدد کی شرح سب سے زیادہ ہے ان میں مقبوضہ کشمیر بھی شامل ہے ، گرفتار کیے گئے زیادہ تر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بھارتی فورسز تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں 7 ہزار سے زیادہ زیرِ حراست ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں ، سی جے ورلیمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی اٹھارہ قراردادیں موجود ہیں اور کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کیا گیا ہے ، لیکن 2016 میں بھارت نے اقوام متحدہ کے وفد کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تحقیقات کے لیے مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا ۔

تازہ ترین