• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 سال میں بھوک، مہنگائی بیروزگاری کا سونامی آیا، مریم اورنگزیب

تحریک انصاف حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگیز یب نے کہا ہےکہ ایک سال میں بھوک، مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی آیا ہے، ایک سال میں حکومت نے سات ہزار چھ سو ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بچت کی باتوں کے باوجود حکومتی اخراجات میں 11سو ارب روپے کا اضافہ ہوا، یہ پیسہ کہاں گیا، منصوبے کہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بتانے کو کچھ نہیں تھا، اسی لیے تمام وزراء فرار ہیں،کدھر گئے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ  نوکری آئی ایم ایف کی ٹیم کو ملی، گھر ریگولرائر ہوا تو وہ بنی گالہ کا محل تھا،پورے سال میں ایک اسپتال، ایک یونیورسٹی، ایک کلو میٹر کی سڑک، ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین تقریب میں سال بھر کا ایک کارنامہ تک بتانے سے قاصر رہے۔

تازہ ترین