• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے 2پاکستانیوں کو شہید کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر مارٹر،اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل فائر کیے۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 2بزرگ شہری شہید ہوگئے، شہدا میں 75سالہ لعل محمد اور 61سالہ حسین دین شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 2بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے دونوں بزرگ شہری گاوں نگرائی کے مکین تھے۔

تازہ ترین