• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ویو پر اتوار کو بڑی تعداد میں سمندر نے مردہ مچھلیاں اگل دیں جس سے باعث افراد تھیلوں میں جمع کرکے لے جاتے رہے،جبکہ متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر مردہ مچھلیوں کو پک اپ میں لادکرساحل کی صفائی کروائی،ماہرین کا کہنا ہے کہ گندگی اور گنداپانی جانے سے سمندر میں آکسیجن کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں مچھلیوں کی اموات ہوجاتی ہیں،تاہم بعض مچھیروں کا کہنا ہے کہ یہ مچھلیاں پکڑنے والے ٹرالر سے سمندر میں پھینکی جاتی ہیں جو سمندری لہروں کے ساتھ ساحل پر آجاتی ہیں واضح رہے کہ سال میں ایک دو بار ساحل پر بڑی تعداد میں مردہ مچھلیاں آجاتی ہیں تاہم وائلڈلائف اوراوشنوگرافی سمیت کسی بھی ادارے کی جانب سے تحقیقات نہیں کی گئی۔
تازہ ترین