• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث تاریخی فتح ہے، ڈاکٹر پرویز چوہدری

نیو کاسل (پ ر) پی ٹی آئی کشمیر نارتھ زون کے سابق سیکرٹری ڈاکٹر پرویز چوہدری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لانے اور اسے بھارتی موقف کے برعکس متنازع قرار دینے کو کشمیریوں کی تاریخی فتح قرار دیا ہے۔مسئلہ کشمیر نصف صدی گزرنے کے بعد عالمی سطح پر شدت سے اجاگر ہوکر دنیا کو اپنی طرف متوجہ کرچکا ہے جو کشمیریوں کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ ڈاکٹر پرویز چوہدری نے عظیم پڑوسی دوست ملک چین کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین نے کشمیری قوم کے آئینی و پیدائشی حق کے لیے بھرپور وکالت کرکے دوستی کا حق ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ مستقبل میں بھی یہ کردار اسی جذبے کے تحت وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں جاری رہے گا۔
تازہ ترین