لاہور(نمائندہ جنگ) سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے غیر ملکی شہریت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی شہریت لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا، سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ میرا جینا مرنا اسی ملک کیلئے ہے، سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار، سابق چیف جسٹس پاکستان سابق گورنر خواجہ طارق رحیم، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق اور عبداللہ ملک سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو ملاقات میں سول سوسائٹی کے ارکان بھی شامل تھے۔سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے مہمند ڈیم کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا،جسٹس ریٹائرڈ میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کیلئے عوام کا پیسہ سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں محفوظ ہے۔