• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری رہائی کمیٹی کا اجلاس 20اگست کو ملتان میں طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر) آصف علی زرداری رہائی کمیٹی کے بانی و مرکزی چیف آرگنائزر سلیم الرحمٰن میو نے سابق صدر آصف علی زرداری کو عید کی نماز ادا نہ کرنے دینے اور ان کی صاحبزادی کو عدلیہ کی اجازت کے باوجودملاقات کی اجازت نہ دینے اور فریال تالپور کو عید سے قبل رات کی تاریکی میں ہسپتال سے جیل منتقل کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ انتقامی کارروائیاں حکومت کے عزائم کو بے نقاب کررہی ہیں جبکہ ممتاز قانون دان اور آصف علی زرداری کے لیگل ایڈوائزر سردار لطیف خان کھوسہ کو بھی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اجازت نہ دینا اور تین تین گھنٹے انتظار کرانا بھی انتقام کی بدترین مثال اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے آصف علی زرداری رہائی کمیٹی کے کارکنوں کا اجلاس 20اگست کو ملتان میں طلب کرلیا ہے جس میں عہدیداروں کے ناموں کا اعلان قائدین کی رہائی اور ان پر قائم جھوٹے مقدمات کے خاتمہ کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا ۔
تازہ ترین