• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر گاڑیوں میں زائد کرایہ کی وصولی اور اوورلوڈنگ انسانیت کی تذلیل ہے،ڈی ایس پی موٹر وے پولیس حسنین عباس

ملتان ( پ ر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس N-5 سنٹرل احمد ارسلان ملک اور سیکٹر کمانڈر ملتان چوہدری ندیم اشرف وڑائچ کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی بیٹ 15- ایم 4- حسنین عباس کی زیر نگرانی ایک خصوصی کمپین کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد عید کے دنوں میں مسافر بردار گاڑیوں میں ہونے والے مسافروں کی اوور لوڈنگ اور زائد کرایہ کی وصولی کے خلاف ایکشن لینا تھا۔ اس کمپنین کا آغاز عید سے قبل کیا گیا تھا جو کہ عید کے بعد تک جاری ہے۔ کمپین کے دوران موٹر وے پر آنے والی تمام مسافر بردار گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور خلاف قانون گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد کرنے کے بعد موٹر وے سے اتار دیا گیا۔ اس ضمن میں جن گاڑیوں میں مسافر حضرات سے زائد کرایہ وصول کیا گیا تھ وہ بھی مسافروں کو واپس کروایا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی موٹر وے پولیس حسنین عباس نے اپنے ایک بیان میں میں کہا کہ موٹروے پر مسافر بردار گاڑیوں میں زائد کرایہ کی وصولی اور زائد مسافر بٹھانا انسانیت کی تذلیل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وے پولیس روڈ یورزر کی ہیلپ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
تازہ ترین