• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل قتل


سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے قریب جامشورو روڈ پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا، مقتول جامشورو میں واقع گھر سے ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا۔

ایس ایس پی حیدر آباد سرفراز نواز شیخ کے مطابق پولیس کانسٹیبل ساجد جتوئی ولد علی نواز جتوئی کی ہلاکت کا واقعہ اتوار کو رات گئے اس وقت پیش آیا جب وہ جامشورو سے حیدر آباد ڈیوٹی کے لیے آ رہا تھا۔

مقتول کانسٹیبل ساجد علی جتوئی ایڈیشنل آئی جی آفس کی سیکیورٹی پر مامور تھا جو سینے پر نامعلوم ملزمان کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔

فائرنگ اور قتل کرنے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔

ایس ایس پی حیدر آباد سرفراز نواز شیخ کے مطابق کانسٹیبل کے قتل کے واقعے کی ہر زاوئیے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین