• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا، نجیب رزاق کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت ملتوی

ملائیشیاء کے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق کے خلاف کرپشن کے دوسرے کیس کی سماعت پراسیکیوٹر کی تیاری مکمل نہ ہونے پر عدالت کی جانب سے ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

نجیب رزاق کے خلاف سرکاری ون ایم ڈی بی فنڈ سے رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت آج ہونی تھی، تاہم پراسیکیوٹر کی درخواست پر کوالالمپور کی عدالت نے سماعت اگلے پیر تک مؤخر کر دی ہے۔

نجیب رزاق کو کرپشن سے متعلق دوسرے کیس میں منی لانڈرنگ کے 21 اور اپنی طاقت کے ناجائز استعمال کے 4 الزامات کا سامنا ہے۔

نجیب رزاق پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں سرکاری فنڈ سے 550 ملین ڈالر کی رقم کی خورد برد کی تھی۔

تازہ ترین