لاس اینجلس میں پیٹو افراد کے درمیان ڈمپلنگ کھانے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں تیرہویں سالانہ ڈمپلنگ کھانے کے مقابلے میں مرد و خواتین سمیت اٹھارہ پیٹو افراد نے حصہ لیا۔
تمام پیٹو افراد ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں جلدی جلدی سب سے زیادہ ڈمپلنگ ہڑپ کرتے نظر آئے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس مقابلے میں جہاں کچھ لوگ بمشکل چند ڈمپلنگ کھا پائے وہیں جوئے چیسٹ نٹ نامی پیٹو شخص نے دس منٹ میں 314 ڈپملنگ چٹ کرکے یہ مقابلہ جیت لیا۔