• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں قائم کانگو وارڈ میں داخل کانگو وائرس کا مریض انتقال کر گیا۔

فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ کے کانگو وارڈ میں جاں بحق ہونے والے 19 سالہ کانگو کے مریض عبدالباسط کو گزشتہ دنوں کوئٹہ کے نواحی علاقے بکرا پیڑی سے علاج کی غرض سے لایا گیا تھا، اس کی حالت تشویش ناک تھی۔

فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق رواں برس کانگو کے مرض کے شبہے میں 33 مریضوں کو فاطمہ جناح اسپتال لایا گیا تھا جن میں سے 13 میں مرض کی تصدیق ہوئی تھی اور وہ صحت یاب ہو گئے تھے۔

اسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ رواں برس کانگو سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 3 ہو گئی ہے، جبکہ اسپتال میں کانگو وائرس کے شبہے میں ایک اور خاتون زیرِ علاج ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بظاہر اس خاتون میں کانگو کے اثرات نظر نہیں آتے لیکن اس کے باوجود مرض کی تشخیص کے لیے خاتون کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین