کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپک گیمز رسائی رائونڈ کے سخت ترین چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے کمر کس لی۔25 اگست سےنیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ شروع ہوگا، پی ایچ ایفسلیکشن کمیٹی کے سربراہ منظور جونیئر نے ساتھی سلیکٹرز سے مشاورت کے بعد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ کیمپ میں گول کیپرز کو مدعو نہیں کیا گیا ہے جن کا کیمپ سابق اولمپئن شاہد علی خان کی نگرانی میںلاہور میں جاری ہے ۔ چیف سلیکٹر بعد میں شاہد علی خان سے مشاورت سے گول کیپرز کا اعلان کریں گے۔ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چیف کوچ خواجہ جنید کو رپورٹ کریں، جن کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے ان میں مبشر علی ، ایم علیم بلال، اسد عزیز، رضوان علی، ثمین، سہیل منظور، عماد شکیل بٹ ، ابوبکر محمود ، ایم اظفر یعقوب ، فیصل قادر ، جنید منظور ، ایم توثیق ارشد، سکندر مصطفیٰ ، شان ارشاد، جنید کمال، علی شان ، حماد انجم ، رانا وحید ، عتیق ارشد ، علی عزیز، ایم عاطف مشتاق ، تنظیم الحسن ، ارسلان رائے ،خضر اختر، رانا سہیل ریاض، ایم عدیل، سمیع اللہ، معین شکیل ، سلیمان، عدیل خان اور اشعر طارق شامل ہیں۔ کیمپ ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔