اسلام آباد(آئی این پی )جوڈیشل کمیشن نے جسٹس جمال خان مندوخیل کوبلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔ منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جس میں جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جسٹس جمال خان مندوخیل کوبلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کر دی گئی، جسٹس جمال خان مندوخیل بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس طاہرہ صفدر 14اکتوبر کو سبکدوش ہو جائیں گی ، جسٹس طاہرہ صفدر سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی بنچ کی سربراہ بھی ہیں ،جوڈیشل کمیشن نے شریعت کورٹ کے عالم جج کیلئے فدا محمد خان کومقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔